تلنگانہ
تلنگانہ: کنڈاپوچماں ساگر میں دریائے گوداوری کے پانی کی منتقلی کا آغاز
تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے کنڈاپوچماں ساگر پراجکٹ میں دریائے گوداوری کے پانی کو منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مارکوک منڈل میں تعمیر کردہ اس پراجکٹ میں تین پمپوں کے ذریعہ پانی بھرا جا رہا ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے کنڈاپوچماں ساگر پراجکٹ میں دریائے گوداوری کے پانی کو منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مارکوک منڈل میں تعمیر کردہ اس پراجکٹ میں تین پمپوں کے ذریعہ پانی بھرا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مڈمانیرسے رنگانائک ساگر کے راستے ملنا ساگر میں آٹھ پمپوں کے ذریعہ دریائے گوداوری کا پانی لایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں ملنا ساگر سے کنڈاپوچماں ساگر پمپ ہاؤس کے مقام پر تین پمپوں کے ذریعہ 3 ہزار 750 کیوسیکس پانی کو لفٹ کروایاجارہاہے۔
حکام کے مطابق کنڈاپوچماں ساگر کی مکمل گنجائش 15 ٹی ایم سی ہے، جس میں فی الحال 6.85 ٹی ایم سی پانی ذخیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اسے مکمل طور پر بھرنے کا عمل جاری ہے۔