تلنگانہ

تلنگانہ:دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں دو بھائیوں کی موت

دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں دو بھائیوں کی موت ہوگئی جس سے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رینی گنٹہ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: دل کا دورہ پڑنے سے دو ہفتوں میں دو بھائیوں کی موت ہوگئی جس سے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کریم نگر ضلع کے رینی گنٹہ میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ اے مدھوکرریڈی کی جاریہ ماہ کی 3 تاریخ کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے آئے ایک اوربھائی سریکانت کو دل کا دورہ پڑا جس کو علاج کے لئے نمس منتقل کیاگیا تاہم اس کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

ایک ہفتہ میں دوبھائیوں کی دل کا دورہ پڑنے سے موت پر گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔

سریکانت پرائیویٹ ملازمت کرتا تھا جبکہ چھوٹا بیٹا مدھوکر ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھا۔