جرائم و حادثات

تلنگانہ:سڑک حادثہ میں دو افرادہلاک

تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے کیسرا منڈل مستقرکے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے کیسرا منڈل مستقرکے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

کیسراپولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ للیتا کنونشن ہال کے قریب آج صبح اُس وقت پیش آیا جب تیز رفتار کارچلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔

اس حادثہ میں کار میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کی شناخت ہری پریہ، رابینا،فلپس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مہلوکین کا تعلق الوال کے لوتٹ کنٹہ سے ہے جن کی شناخت بھاویش، تریشا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ افراد کیسرا سے الوال کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

a3w
a3w