تلنگانہ
تلنگانہ: ایس سی ہاسٹل کے دو طلبا بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی
تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی میں ایس سی ہاسٹل کے دو طلبا بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ گولابدھارم گاؤں کے ایس سی ہاسٹل میں پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی میں ایس سی ہاسٹل کے دو طلبا بجلی کا جھٹکا لگنے سے زخمی ہو گئے۔یہ واقعہ گولابدھارم گاؤں کے ایس سی ہاسٹل میں پیش آیا۔
متاثرین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہاسٹل کے وارڈن نے انہیں ہاسٹل کی حدود میں درخت کی شاخیں کاٹنے کا حکم دیا تھا۔
شاخیں کاٹتے وقت اچانک وہ بجلی کی لائیو ڈسٹری بیوشن لائن کے رابطہ میں آ گئے، جس سے انہیں بجلی کا جھٹکا لگا۔
زخمی ہونے والے طلباء میں سے ایک بی راجندر، جو نویں جماعت کا طالب علم ہے، نے میڈیا کو واقعہ کی تفصیل بیان کی۔ دونوں طلباء کو فوری طور پر بھوپال پلی کے گورنمنٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت مستحکم ہونے کی تصدیق کی۔