تلنگانہ

تلنگانہ: پیر زادی گوڑہ میں غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیا گیا، بی آر ایس کارپوریٹرس گرفتار

تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پیرزادی گوڑہ میں سیلنگ اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے میڑچل ضلع کے پیرزادی گوڑہ میں سیلنگ اراضی پر غیر مجاز تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

بلدیہ کی اس انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر بی آر ایس کارپوریٹرس کو گرفتار کرلیاگیا۔

میڑچل۔پیرزادی گوڑہ میونسپل کارپوریشن کے تحت سروے نمبر 1 میں آج صبح بلدی عہدیدار، پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ انہدامی کارروائی کے لئے پہنچے۔

انہدامی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی مقامی افراد نے اس کی شدید مخالفت شروع کردی۔اس دوران بی آرایس کے کارپوریٹرس نے انہدامی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی جس پر ان کو گرفتارکرلیاگیا۔