تلنگانہUncategorized

تلنگانہ کے ساتھ دھوکہ ہوا، عوام نے غلط قیادت پر بھروسہ کیا: راما راؤ

حیدرآباد:بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست نے ایک دھوکے باز لیڈر پر بھروسہ کرنے کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

متعلقہ خبریں
حکومت کی ویب سائٹس پر ڈیجیٹل مواد کی تباہی پر تشویش کا اظہار : کے ٹی آر
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
تلنگانہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں! کے ٹی راما راؤ کا سخت موقف
لکشمی بم نہیں عنقریب سیاسی ایٹم بم پھٹنے والے ہیں: پونگولیٹی
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام


ملکاجگیری میں بی آر ایس پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راما راؤ نے مسٹر ریڈی اور کانگریس پارٹی پر عوام کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ گمراہ کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ "ایک بار دھوکہ دینے والے پر یقین کرنا غلطی ہے، دوبارہ اس کے جال میں پھنسنا ہماری غلطی ہے۔” انہوں نے تلنگانہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ تمام انتخابات بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کو فیصلہ کن طور پر مسترد کردیں۔


انہوں نے کہا کہ جب کہ ریاست جدوجہد کر رہی ہے، صرف ریونتھ ریڈی جشن منا رہے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کے وزرا، ایم ایل اے اور پارٹی کارکن ناخوش ہیں۔ عوام کو مزید وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔ ملکاجگیری کے ایم ایل اے راج شیکھر ریڈی کی عوامی مسائل کو ترجیح دینے کے ان کے عزم کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ یارڈ کے خطرے کے خلاف لڑنے سے لے کر حکومت کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج تک، مسٹر راج شیکھر ریڈی نے دکھایا ہے کہ حقیقی قیادت ہی حقیقی تبدیلی لاتی ہے۔

تلنگانہ میں سیاسی بحالی کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے رائے دہندگان سے درخواست کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دونوں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔ انہوں نے کہا، "انتخابات یا موقع سے قطع نظر، وقت آگیا ہے کہ دہلی کی جماعتوں کو واضح پیغام دیا جائے۔ صرف بی آر ایس ہی تلنگانہ کے جذبہ اور شناخت کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرتی ہے۔”


مسٹر راما راؤ نے پارٹی ممبران اور حامیوں کو 27 اپریل کو ہونے والی بی آر ایس سلور جوبلی تقریبات میں سرگرمی سے شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا”25 سال مکمل کرنا ایک قابل فخر سنگ میل ہے۔ ہم تلگو ریاستوں میں یہ کارنامہ انجام دینے والی صرف دوسری پارٹی ہیں” ۔
میٹنگ سے قبل ملکاجگیری میں مسٹر راما راؤ کے استقبال کے لیے ایک بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا