تلنگانہ

بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کے مکانات کی تلاشی

شہرحیدرآباد میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی تقریبا 50 ٹیموں نے مختلف علاقوں میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ اوررکن اسمبلی کے مکانات کی تلاشی لی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں انکم ٹیکس کے عہدیداروں کی تقریبا 50 ٹیموں نے مختلف علاقوں میں ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس کے رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی،بی آرایس کے رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی کے ساتھ ساتھ پی شیکھرریڈی کے مکانات کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
کمیونزم کبھی نہیں مرے گا رکن اسمبلی سامباشیوا راؤ
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

کے پربھاکرریڈی پارلیمنٹ میں میدک حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ جناردھن ریڈی تلنگانہ اسمبلی میں ناگرکرنول حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آئی ٹی کی ٹیموں نے آج صبح اپنی اس کارروائی کاآغاز کیا اور ان تمام کے مکانات کی تلاشی لی۔

حیدرآباد میں، آئی ٹی عہدیداروں نے جوبلی ہلز روڈ نمبر 36 میں واقع ایم جناردھن ریڈی کے مکان کا معائنہ کیا۔

انہوں نے کوتہ پیٹ میں شیکھر ریڈی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی۔ ٹیکس ادائیگیوں سے متعلق مختلف دستاویزات کی جانچ کا کام کیاجارہا ہے۔

دوسری جانب شہر میں مختلف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے دفاتر اور شاپنگ مالز کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔

a3w
a3w