تلنگانہ

تلنگانہ میں خواتین کو ہر ماہ 4000 روپے کا فائدہ دیں گے: راہول گاندھی

گاندھی نے جمعرات کو تلنگانہ کے امبٹ پلی گاؤں میں جمع ہونے والی خواتین کی ایک بڑی بھیڑ کے درمیان کہا کہ تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے سی آر کی لوٹ سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

نئی دہلی/امبٹ پلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تلنگانہ میں خواتین ووٹروں کو راغب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کو 2500 روپے نقد دینے کے ساتھ ہی کل 4000 روپے ماہانہ کا فائدہ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

گاندھی نے جمعرات کو تلنگانہ کے امبٹ پلی گاؤں میں جمع ہونے والی خواتین کی ایک بڑی بھیڑ کے درمیان کہا کہ تلنگانہ میں وزیراعلیٰ کے سی آر کی لوٹ سے خواتین سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔

 اس لیے کانگریس نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست میں اقتدار میں آنے کے بعد زیادہ جتنا پیسہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے عوام سے لوٹے ہیں وہ سب پیسہ خواتین کے بینک کھاتوں میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا، ’’کانگریس کی حکومت بننے پر تلنگانہ کی خواتین کو ماہانہ 4000 روپئے کا فائدہ ملے گا۔ اس کے مطابق سب سے پہلے خواتین کے اکاؤنٹ میں 2500 روپے ہر ماہ جمع کیے جائیں گے۔

 1000 روپے کا سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔ خواتین کو سرکاری بسوں میں مفت سفر کی سہولت ملے گی اور اس سے انہیں ہر ماہ ہزاروں روپے کی بچت ہوگی۔ اس طرح تمام خواتین کو ہر ماہ 4000 روپے کا فائدہ ہوگا۔

بدعنوانی کے مسئلہ پر کے سی آر خاندان پر حملہ کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ تلنگانہ میں لڑائی دورالا تلنگانہ اور عوام کے درمیان ہے۔ کے سی آر خاندان نے کالیشورم پروجیکٹ کے نام پر ریاست کے عوام سے ایک لاکھ کروڑ روپے چرائے ہیں۔

 یہ پروجیکٹ وزیراعلیٰ کے سی آر اور کے سی آر خاندان کا اے ٹی ایم ہے، جسے چلانے کے لیے 2040 تک تلنگانہ کے لوگ 31500 روپئے ہر سال تلنگانہ کے قرض کے لئے دیں گے۔

a3w
a3w