تلنگانہ

تلنگانہ: فوڈپوائزننگ سے خاتون اوربیٹے کی موت

تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک خاتون اور اس کے 6سالہ بیٹے کی مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اتوار کی رات موت واقع ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں ایک خاتون اور اس کے 6سالہ بیٹے کی مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے اتوار کی رات موت واقع ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ٹاملناڈو کالج کے 42 طلبہ ہاسٹل میں ڈنر کھانے کے بعد بیمار
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار

پولیس کے مطابق، رودرنگی کی رہنے والی 35سالہ پشپا لتا اور اس کے بیٹے 6سالہ نہال نے جمعہ کی رات کھانے میں چپاتی کھائی تھی۔

آدھی رات کے قریب دونوں نے قئے اور دست کی شکایت کی، جس کے بعد انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیاگیاجہاں سے بہتر علاج کے لئے ان کو کریم نگر لے جایاگیا۔کل شب خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

نہال کی طبیعت مزید بگڑنے پر اسے ورنگل کے ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پیر کی صبح دورانِ علاج اس کی بھی موت ہوگئی۔