تلنگانہ: دو پٹہ بائیک کے پہیہ میں پھنس جانے کے سبب خاتون کی موت
ایک المناک واقعہ میں دو پٹہ کے چلتی بائیک کے پہیہ میں پھنس جانے کے نتیجہ میں شدید طورپر زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

حیدرآباد: ایک المناک واقعہ میں دو پٹہ کے چلتی بائیک کے پہیہ میں پھنس جانے کے نتیجہ میں شدید طورپر زخمی خاتون کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ضلع کے جمی کنٹہ کے ناگورام کے رہنے والے جگن راو اورپوجیتا اپنی دونوں بیٹیوں نتیاسری اور اجی سری کو بائیک پر اسپتال لے جارہے تھے۔
یہ دونوں بخار سے متاثر تھیں۔راستہ میں پوجیتاکا دو پٹہ بائیک کے پچھلے پہیہ میں پھنس گیا جس کے نتیجہ میں وہ دھرمارم علاقہ میں بائیک سے گرپڑی۔اس واقعہ کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی۔
جمی کنٹہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اس کو بہتر علاج کے لئے ہنمکنڈہ میں واقع پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے علاج کے دوران منگل کی شب آخری سانس لی۔
منجولا کی ماں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ جگن کی جانب سے گاڑی کو تیزرفتاری سے چلانے کے نتیجہ میں ان کی بیٹی کی موت ہوئی ہے۔ان کی اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔