تلنگانہ

تلنگانہ: تیندوے کے حملہ میں خاتون شدیدزخمی

مقامی افرادنے اسے بچایا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

حیدرآباد: تیندوے کے حملہ میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کے بازارہتنورمنڈل کے دیدرا گاؤں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی

اس حملہ میں خاتون کا چہرہ بُری طرح زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے رمس اسپتال منتقل کردیاگیا۔اس واقعہ کے بعد مقامی افراد کافی خوفزدہ ہیں جنہوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ اس تیندوے کو پکڑنے کے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہاکہ اس جنگلی جانور کی وجہ سے وہ کافی فکرمند ہیں۔مقامی افرادنے بتایا کہ یہ خاتون اپنے گھر کے باہر رفع حاجت سے فارغ ہونے کیلئے گئی تھی کہ اچانک اس جنگلی جانورنے اس پر حملہ کردیا۔

یہ تیندوا، پچھلے کچھ دنوں سے علاقہ میں گھوم رہا تھا۔ اس حملہ کے ساتھ ہی خاتون نے چیخ وپکارشروع کردی جس پر یہ تیندوااس کو چھوڑکرچلاگیا۔

مقامی افرادنے اسے بچایا اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

خاتون کی طبی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو شبہ ہے کہ تیندوا شیڈ میں مویشیوں کو ہلاک کرنے آیا تھا۔