تلنگانہ
تلنگانہ: شادی نہ کروانے پر نوجوان نے باپ کا قتل کردیا
شادی نہ کروانے پر ایک نوجوان نے اپنے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل میں پیش آئی۔
حیدرآباد: شادی نہ کروانے پر ایک نوجوان نے اپنے باپ کا قتل کردیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ منڈل میں پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق اننت گری کا رہنے والا مہی پال اپنی شادی کیلئے باپ سے اصرارکررہاتھاتاہم اس میں تاخیر پر اس نے برہمی کے عالم میں باپ کا گلاگھونٹ کر قتل کردیااور اس کوطبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔
اس نے رشتہ داروں اورمقامی افراد کو باپ کی موت کی اطلاع دی تاہم مقامی افراد کو لاش پر زخموں کے نشانات پر شبہ ہواجنہوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس وہاں پہنچی۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیااورایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پوچھ گچھ میں ملزم مہی پال نے اعتراف جرم کرلیا۔