تلنگانہ

تلنگانہ: حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے نوجوان نے سزا کے خوف سے خودکشی کرلی

اس کے ارکان خاندان نے آج صبح دیکھا کہ اس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: حالت نشہ میں گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جانے والے نوجوان نے سزا کے خوف سے خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے چپہ ڈنڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
حالت نشہ میں ڈرائیونگ، شوہر اور بیوی زخمی
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


اس نوجوان جس کی شناخت وجئے کے طورپر کی گئی ہے، اس ماہ کی پہلی تاریک کو ٹریفک پولیس کی جانب سے چلائی گئی اس مہم کے دوران پکڑاگیاتھا۔


اسے اس معاملہ میں ہفتہ کو عدالت میں حاضر ہونے کی پولیس نے ہدایت دی تھی۔


گزشتہ روز اسے جرمانہ کی سزادی گئی تھی۔اس نے جرمانہ کی رقم اداکرنے کیلئے رقم نہ ہونے پرسزا کے خوف سے خودکشی کرلی۔


اس کے ارکان خاندان نے آج صبح دیکھا کہ اس کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے وہاں پہنچ کر لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔