تلنگانہ

تلنگانہ: اولاد نہ ہونے پر نوجوان کی خودکشی

یہ واقعہ ضلع کے کوبیر منڈل ہیڈکوارٹر کے دھوبی گلی علاقہ میں پیش آیا۔ا س نوجوان کی شناخت31 سالہ سبھاش کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ اطلاع سب انسپکٹر پی رویندر نے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نرمل ضلع میں اولاد نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

یہ واقعہ ضلع کے کوبیر منڈل ہیڈکوارٹر کے دھوبی گلی علاقہ میں پیش آیا۔ا س نوجوان کی شناخت31 سالہ سبھاش کے طورپر کی گئی ہے۔ یہ اطلاع سب انسپکٹر پی رویندر نے دی۔

بتایا گیا ہے کہ سبھاش کی شادی کو 6سال ہو چکے تھے لیکن اب تک انہیں اولاد نصیب نہیں ہوئی تھی۔

اولاد نہ ہونے کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا اور زندگی سے بیزار ہو کر اس نے اپنے ہی گھر میں ساڑی کے ذریعہ پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔