جرائم و حادثات

تلنگانہ:پتنگ نکالنے کے دوران بجلی کی تار کی زد میں آنے سے نوجوان کی موت

پتنگ کو بجلی کے تار سے نکالنے کے دوران بجلی کی تار کے زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: پتنگ کو بجلی کے تار سے نکالنے کے دوران بجلی کی تار کے زد میں آنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم

یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پوٹ پلی گاوں میں پیش آیا۔اس نوجوان کی شناخت شیوکمار کے طورپر کی گئی ہے۔

سنکرانتی کے موقع پر شیوکمار اپنے مکان کے قریب پتنگ اڑارہاتھاکہ پتنگ بجلی کے تارمیں پھنس گئی جس کو نکالنے کی کوشش کے دوران اچانک بجلی کے تار کی زد میں آنے سے اس کی موت ہوگئی۔

اس کو جھلسی ہوئی حالت میں ایریااسپتال ظہیرآبادمنتقل کیاجارہا تھا کہ راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔