شمالی بھارت

انڈیا بلاک، ہندوؤں کو دوسرے درجہ کا شہری بناناچاہتا ہے: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کے دن کہا کہ انڈیا بلاک جماعتیں ملک کے اکثریتی فرقہ کو دوسرے درجہ کا شہری بنادیناچاہتی ہیں۔

مؤ/دیوریا(یوپی): وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کے دن کہا کہ انڈیا بلاک جماعتیں ملک کے اکثریتی فرقہ کو دوسرے درجہ کا شہری بنادیناچاہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
نیٹ امتحان پر برہمی کی گونج پارلیمنٹ میں سنائی دے گی: کانگریس
یکساں سیول کوڈ سے ہندوؤں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
بی جے پی، خواتین کو دوسرے درجہ کا شہری سمجھتی ہے: راہول گاندھی (ویڈیو)
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ

انہوں نے ان جماعتوں پر یہ بھی الزام عائد کیاکہ وہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کیلئے دستور کو ازسرنولکھنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ اترپردیش کے پوروانچل علاقہ کے گھوسی میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے الزام عائد کیاکہ اپوزیشن گروپ ایس سی/ایس ٹی/اوبی سی کو ملنے والا ریزرویشن ختم کرکے سارا ریزرویشن مسلمانوں کو دے دیگا۔

انہوں نے انڈیا بلاک جماعتوں پرالزام عائد کیاکہ وہ مختلف ذاتوں کو آپس میں لڑوارہی ہیں۔ انڈیابلاک میں شامل سماج وادی پارٹی اور کانگریس کو نشانہئ تنقید بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان جماعتوں نے کئی سال تک پوروانچل کو نظرانداز کیا اور اسے مافیا‘غربت اور بے بسی کے علاقہ میں تبدیل کردیا۔

مودی نے کہا کہ آج میں پوروانچل اور گھوسی کے لوگوں کو انڈیا اتحاد کی بڑی سازش سے چوکنا کرنے آیا ہوں۔ یہ گروپ تین بڑی سازشیں کررہا ہے۔ پہلے انڈیا بلاک والے دستور بدل دیں گے۔ اسے پھر سے لکھیں گے تاکہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیاجائے۔

دوسرے انڈیابلاک والے درج فہرست ذاتوں‘ قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا ریزرویشن ختم کردیں گے۔ تیسرے یہ لوگ سارا ریزرویشن مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو دے دیں گے۔ یہ لوگ مسلمانوں کو راتوں رات اوبی سی قراردے رہے ہیں۔ حال میں کلکتہ ہائی کورٹ نے مسلمانوں کی 77 ذاتوں کا اوبی سی ریزرویشن ردکردیا۔

وزیراعظم نے یہ تک کہہ دیا کہ آج سماج وادی پارٹی کانگریس اور انڈیا بلاک والے ہندوستان کے اکثریتی فرقہ کو دوسرے درجہ کا شہری بنادیناچاہتے ہیں۔ بعدازاں لوک سبھا حلقہ دیوریا میں انتخابی ریالی سے خطاب میں مودی نے دعویٰ کیاکہ سرحد پار کے ”جہادی“ سماج وادی پارٹی اور کانگریس کی تائید کررہے ہیں جو ملک میں ”ووٹ جہاد“ کی اپیل کررہی ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ انڈیابلاک ملک کوآگے لے جانانہیں چاہتا بلکہ کئی دہے پیچھے لے جاناچاہتا ہے۔ پاکستان میں سماج وادی پارٹی اور کانگریس کے انڈیا بلاک اتحاد کیلئے دعائیں ہورہی ہیں۔ سرحدپارکے جہادی ان کی تائید کررہے ہیں۔

یہاں سماج وادی پارٹی اور کانگریس ووٹ جہاد کی اپیل کررہی ہیں۔ اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیاکہ ”انڈی جماعت“ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کی مخالفت کرنے پرانہیں گالیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یاد دلاناچاہتا ہوں کہ 2012ء میں سماج وادی پارٹی نے اپنے منشور میں کہاتھا کہ مسلمانوں کو دلتوں کے برابر ریزرویشن ملناچاہئیے۔

a3w
a3w