کمبوڈیا میں تلنگانہ کا نوجوان تشدد کا شکار، ارکان خاندان کو بھیجی ویڈیو
ویڈیو دیکھ کر گھر والوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پرکاش کو بچاتے ہوئے اس کی محفوظ طورپر وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ اس پر حملہ کیاجارہا ہے۔

حیدرآباد: کمبوڈیا میں تشدد کے شکار تلنگانہ کے ایک شخص نے اپنا ویڈیو روانہ کرتے ہوئے اس کو بچانے اور محفوظ طریقہ سے وطن واپسی کی خواہش کی۔اس پرکاش نامی نوجوان جس کا تعلق تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کیگنتھم پلی سے ہے۔
حیدرآباد میں پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، اسی دوران اس کو ایک ایجنسی کے ذریعہ آسٹریلیا میں ملازمتوں کے بارے میں معلومات ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے ارکان خاندان کو بتایا کہ وہ۔ اس ایجنسی کے ذریعہ ملازمت کے سلسلہ میں آسٹریلیا جا رہا ہے۔
تاہم اس کیلئے حیرت کی انتہااس وقت رہی جب اس کو آسٹریلیا میں ملازمت کے نام پر دھوکہ سے کمبوڈیا پہنچادیاگیا۔اس نوجوان نے اپنے ویڈیو میں اپنے ارکان خاندان سے کہا کہ کمبوڈیا میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ویڈیو دیکھ کر گھر والوں نے حکومت سے اپیل کی کہ پرکاش کو بچاتے ہوئے اس کی محفوظ طورپر وطن واپسی کو یقینی بنایاجائے۔ اس نے گھر والوں سے کہا کہ اس پر حملہ کیاجارہا ہے۔ نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس نے ایک ویڈیو بھیجی تھی جس میں وہ رو رہا تھا کہ اس کے ساتھ کچھ خواتین اور نوجوان بھی تھے۔