تلنگانہ کی سگاچی فیکٹری حادثہ: ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ گئی
آج دھروو اسپتال میں اکھلیش نامی مزدور اور بیراں گوڑہ کے ایک اسپتال میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے مزدور عارف ہوگیی جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 44 تک پہنچ گیی ۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پاشامائیلارم صنعتی علاقہ میں واقع سگاچی فیکٹری میں ہوئے دھماکہ کے معاملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 44 تک پہنچ چکی ہے۔
آج دھروو اسپتال میں اکھلیش نامی مزدور اور بیراں گوڑہ کے ایک اسپتال میں راجستھان سے تعلق رکھنے والے مزدور عارف ہوگیی جس کے بعد مہلوکین کی تعداد 44 تک پہنچ گیی ۔
فیکٹری میں ہوئے زوردار دھماکہ کے بعد اب بھی سات مزدوروں کے باقیات کی تلاش جاری ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف اور میونسپل عملہ صنعت کے احاطہ میں مسلسل تلاش میں مصروف ہے۔
ملنے والی لاشوں کی باقیات کی شناخت ڈی این اے ٹسٹ کے ذریعہ متعلقہ خاندانوں کے نمونوں سے کی جا رہی ہے۔ دھماکہ کو نو دن گزر چکے ہیں لیکن سات لاپتہ ملازمین کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مزدوروں کے جسم کے اعضا مشین کے اندر چپک کر رہ گئے۔ ایس ڈی آر ایف اور میونسپل عملہ مشینوں کی صفائی کرتے ہوئے باقیات اکٹھا کر رہا ہے۔