آندھراپردیش

تلگودیشم جنرل سکریٹری لوکیش کی کار کی تلاشی

اس تلاشی میں پولیس کو کچھ بھی نہیں ملا جس کے بعد لوکیش اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ آندھراپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔

حیدرآباد: پولیس نے انتخابی مہم کے لئے جانے کے دوران آندھراپردیش کے سابق وزیر وتلگودیشم پارٹی کے جنرل سکریٹری نارالوکیش کی گاڑی کی تلاشی لی۔لوکیش ضلع گنٹور کے تاڑے پلی میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے تھے کہ پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور اس کی تلاشی لی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
راہول گاندھی کی انتخابی مہم پر پابندی لگائی جائے: بی جے پی
نواب بہادریارجنگ کی برسی، کارگزار صدرتعمیر ملت کی قیادت میں چادر گل کی پیشکشی
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

اس تلاشی میں پولیس کو کچھ بھی نہیں ملا جس کے بعد لوکیش اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ آندھراپردیش میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلی کے انتخابات ہونے والے ہیں ۔

جس کے پیش نظرپولیس کی جانب سے سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے اور ریاست کے تمام اضلاع میں چیک پوسٹ لگاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی کے کام میں شدت پیداکردی گئی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر لوکیش کی کار کی تلاشی لی گئی۔