شمالی بھارت

بہار میں کرنسی نوٹوں کے بنڈل نالہ میں بہتے پائے گئے (ویڈیو)

بہار کے ضلع روہتاس کے موضع مرادآباد میں ایک نالہ میں کرنسی نوٹوں کے بنڈل پائے گئے جنہیں نکالنے کے لئے کئی لوگ کود پڑے۔

پٹنہ: بہار کے ضلع روہتاس کے موضع مرادآباد میں ایک نالہ میں کرنسی نوٹوں کے بنڈل پائے گئے جنہیں نکالنے کے لئے کئی لوگ کود پڑے۔

اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جہاں متعدد افراد کو نالہ میں داخل ہوتے ہوئے اور کرنسی نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جن کی مالیت 2000 روپے، 500 روپے، 100 روپے اور 10 روپے ہے۔

مقامی دیہاتیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج صبح سویرے دیکھا کہ کرنسی نوٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے نالہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ جلد ہی عوام کی کثیرتعداد وہاں جمع ہوگئی اور نوٹ جمع کرنا شروع کردیئے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ اصلی نوٹ ہیں۔ ضلع انتظامیہ تحقیقات کررہا ہے کہ آیا کرنسی نوٹ اصلی ہیں اور انہیں نالہ میں کس نے پھینکا۔