تلنگانہ
منگوڑ ضمنی انتخاب سے دور رہنے تلگودیشم کا اعلان
تلگودیشم پارٹی کے صدر بی نرسمہلو نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی رائے کی بنیاد پر مقابلہ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منوگوڑو کے ضمنی انتخاب سے دوررہے گی۔اس خصوص میں تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدربی نرسمہلو نے جمعرات کی صبح یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کی رائے کی بنیاد پر مقابلہ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی راج گوپال ریڈی نے حال ہی میں پارٹی اوراسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا جس کے نتیجہ میں اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیا ہے۔راج گوپال ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی جس نے ان کوا س حلقہ کا امیدوار بنایا ہے۔