حیدرآباد

یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب، سونیا کو مدعو کرنے پر بی جے پی مخالف

کشن ریڈی جو مرکزی وزیر برائے سیاحت بھی ہیں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقدار سے قطع نظر تلنگانہ سے ابلے ہوئے چاول کی خریداری کریں۔

حیدرآباد: بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے 2 جون کو تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب کے موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی کو مدعو کرنے کے کانگریس حکومت کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مخالفت کی ہے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

 بی جے پی کے ریاستی صدر جی کشن ریڈی نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو وضاحت کرنا چاہیے کہ حکومت نے تلنگانہ یوم تاسیس کی تقاریب کے موقع پر سونیا گاندھی کو مدعو کرنے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا ہے؟۔

 انہوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کو یاد دلایا کہ کبھی انہوں نے سونیا گاندھی کو‘قربانیوں کی دیوی’قرار دیا تھا۔ بی جے پی قائد نے کہا کہ تلنگانہ کے شہداء کی قربانیوں سے تلنگانہ ریاست کی تشکیل ہوئی اوریہ کہنا کہ تلنگانہ کو سونیا گاندھی نے دیا تھا ان قربانیوں کی توہین ہے جبکہ تلنگانہ تحریک کے دوران 1500 خودکشیوں کی ذمہ دار سونیا گاندھی ہی ہیں۔

 ان کی وجہ سے تلنگانہ نہیں بنایا گیا بلکہ عوام نے قربانیوں اور احتجاج کر کے ان سے چھین لیا تھا۔ کشن ریڈی نے کہا  سونیا گاندھی کا تلنگانہ کی تشکیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے تعجب ظاہر کیا کہ آخر سونیا گاندھی کو کس پروٹوکول کے تحت سرکاری تقریب میں مدعو کیا جا رہا ہے؟

انہوں نے کہا اگر کانگریس انہیں مدعو کرنا چاہتی ہے تو پارٹی کے دفتر میں مدعو کر سکتی ہے  اور انہیں 1500 لوگوں کے قتل پر مبارکباد دیتے ہوئے تہنیت بھی پیش کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی کابینہ نے 2 جون کو منعقد ہونے والی یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریبات میں سونیا گاندھی کو بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

 کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے فصلی قرض کی معافی کے اپنے وعدے کو پورا نہ کرکے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جو چھوٹ بولنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا پارلیمنٹ انتخابات تک جاری رہا۔

 کشن ریڈی جو مرکزی وزیر برائے سیاحت بھی ہیں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مقدار سے قطع نظر تلنگانہ سے ابلے ہوئے چاول کی خریداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کسی بھی مقدار میں دھان یا چاول کی خریداری کے لیے تیار ہے اور ریاستی حکومت سے اپیل کی کے وہ  مسائل پیدا کرنے سے گریز کرے۔

a3w
a3w