تلنگانہ

تلگو پارٹی جلد ہی قومی سیاست میں تاریخ رقم کرے گی: کے ٹی آر

انہوں نے ملک بھر میں تلگو فلموں کی جانب سے ریکارڈ بنائے جانے کے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ایسی کوششوں کے لئے تعاون کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راؤ نے کہا ہے کہ تلگو پارٹی جلد ہی قومی سیاست میں تاریخ رقم کرے گی۔

انہوں نے ملک بھر میں تلگو فلموں کی جانب سے ریکارڈ بنائے جانے کے رجحان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ایسی کوششوں کے لئے تعاون کریں۔

انہوں نے کریم نگر ضلع کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں کریم نگر کلااتسو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس جس کا قیام 27اپریل 2001کو عمل میں لایاگیا تھا، نے 17مئی کو کریم نگر ضلع میں سمہاگرجنا جلسہ عام منعقد کیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ کریم نگر کے عوام کی حمایت سے ہی علحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی جانب سے کریم نگرضلع میں لئے گئے فیصلہ نے تاریخ بنائی ہے۔ انہوں نے عوام سے تعاون کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے لوک فنکاروں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ حکومت، فنکاروں کی مدد کرے گی۔ پہلے ہی 574 فنکاروں کو تلنگانہ کلچرل کونسل کے تحت ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔

a3w
a3w