حیدرآباد
بیارام فیکٹری سے متعلق کشن ریڈی کے بیان پر تلگوعوام برہم
ٹی آ رایس قائدین کی جانب سے ریاست بھر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ریاست کے مختلف مقامات پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے علامتی پتلوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔
حیدرآباد: مرکز میں برسر حکومت بی جے پی کے خلاف نبرد آزما ٹی آر ایس کو بیارام اسٹیل فیکٹری کی شکل میں ایک اور ہتھیار ہاتھ آگیا۔ گذشتہ روز مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا تھا کہ بیارام میں اسٹیل فیکٹری قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔ ان کابیان ٹی آ رایس قائدین کیلئے ایٹم بم بن گیا۔
ٹی آ رایس قائدین کی جانب سے ریاست بھر میں مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ریاست کے مختلف مقامات پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر سیاحت جی کشن ریڈی کے علامتی پتلوں کو نذر آتش کیا جارہا ہے۔
خاص کر ضلع ورنگل اور کھمم کے مختلف ٹاونس اور دیہاتوں میں مسلسل احتجاج کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور بی جے پی کے خلاف غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ کشن ریڈی کا بیان منگوڈ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کیلئے کافی مہنگا ثابت ہوگا۔