تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں درجہ حرارت8.2 ڈگری درج

محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے الگ تھلگ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے لئے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دو دنوں کے دوران ریاست کے الگ تھلگ مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت معمول سے 3 سے 4 ڈگری سیلسیس کم رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش


محکمہ نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئندہ سات دنوں تک ریاست بھر میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ کل شب ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت8.2 ڈگری عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا۔


شمالی ہواؤں کے اثر سے ریاست کے شمالی اور سرحدی اضلاع میں سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔ ماہرین نے شہریوں، خاص طور پر بچوں اور ضعیف افرادکو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح اور رات کے وقت سردی سے بچنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔