تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں درجہ حرارت9.1 ڈگری ریکارڈ

ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت تریانی منڈل کے گنادھاری گاوں میں 9.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تمام منڈلوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سے بھی کم درج ہوا ہے جس کے نتیجہ میں شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

ضلع میں اقل ترین درجہ حرارت تریانی منڈل کے گنادھاری گاوں میں 9.1ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تمام منڈلوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سے بھی کم درج ہوا ہے جس کے نتیجہ میں شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔

کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑرہا ہے اور صبح تقریباً9بجے تک بھی راستہ نظرنہیں آرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دن تک یہی صورتحال برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔

طبی ماہرین نے دمہ کے مریضوں کو خاص احتیاط برتنے اور سردی سے بچنے کے لئے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔