حیدرآباد
تلنگانہ اور آندھرا میں درجہ حرارت میں اضافہ
ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دس بجے دن تا چار بجے شام گھروں سے نہ نکلیں۔ گرمی سے سب سے زیادہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔ آج سے آندھراپردیش کے 26منڈلوں میں چوکس رہنے کا عوام کا مشورہ دیاگیا ہے۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں ایک مرتبہ پھر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے جس سے ان ریاستوں کے عوام کا شدید گرمی سے برا حال ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ اعظم ترین درجہ حرارت میں دو تا چارڈگری کے اضافہ کا امکان ہے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دس بجے دن تا چار بجے شام گھروں سے نہ نکلیں۔ گرمی سے سب سے زیادہ چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔ آج سے آندھراپردیش کے 26منڈلوں میں چوکس رہنے کا عوام کا مشورہ دیاگیا ہے۔
عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی وارننگ دی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھرا اور رائل سیما کے بعض حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ کھمم‘ نلگنڈہ‘ راما گنڈم ‘ بھدرا چلم‘ ہنمکنڈہ میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔