تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے جمعہ سے تلنگانہ کے چند اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہےَ گزشتہ چند دنوں سے تلنگانہ میں شدید گرمی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے جمعہ سے تلنگانہ کے چند اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی ہےَ گزشتہ چند دنوں سے تلنگانہ میں شدید گرمی نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

صبح سے ہی دھوپ کی شدت اتنی زیادہ ہو رہی ہے کہ لوگ بے حال ہو رہے ہیں۔ پچھلے سال کے مقابلے اس سال درجہ حرارت کافی زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جاریہ سال فروری کے مہینے سے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ خاص طور پر عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت41 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے ساتھ تیز لو چلنے کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں لو کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر محکمہ نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مارچ سے ریاست کے بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ خاص طور پر عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، منچریال اور جگتیال میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔