تلنگانہ
حیدرآباد سمیت پوری ریاست کیلئے محکمۂ صحت کا اہم انتباہ
ریاست میں درجہ حرارت میں متوقع اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت نے عوام کے لیے ایک انتباہ جاری کی ہے۔
حیدرآباد: منصف نیوز بیورو | ریاست میں درجہ حرارت میں متوقع اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت نے عوام کے لیے ایک انتباہ جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ تین دنوں میں درجہ حرارت میں سے 3 ڈگری سیلسیس تک بتدریج اضافہ ہوگا۔
ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر رویندر نائک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ پانی پئیں اور گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔