تلنگانہ

تلنگانہ کےدرجہ حرارت میں اضافہ

تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری تک بڑھ گیا ہے جس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں سردی کی دوسری لہر کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری تک بڑھ گیا ہے جس کے ساتھ ہی تلنگانہ میں سردی کی دوسری لہر کے خاتمہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے دس دنوں تک اقل ترین درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا اور شدید سرد لہروں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

حیدرآباد سمیت پوری ریاست میں موسم خشک رہے گا تاہم شمالی تلنگانہ کے اضلاع جیسے عادل آباد، آصف آباد، منچریال اور نرمل میں موسم میں معمولی تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے۔

اس کے علاوہ سنگاریڈی اور کاماریڈی سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں ہلکی بوند باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کم ہونے کی وجہ سے دوپہر کے وقت دھوپ کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔