امریکی ٹیرف میں عارضی وقفے سے شیئر بازار کو راحت، سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً دو فیصد کا اضافہ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 دن کےعارضی وقفے کے اعلان سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج ابتدائی تجارت میں راحت کی سانس لی اور دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً دو فیصد کا اضافہ درج ہوا۔

ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 دن کےعارضی وقفے کے اعلان سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج ابتدائی تجارت میں راحت کی سانس لی اور دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً دو فیصد کا اضافہ درج ہوا۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1413.87 پوائنٹس یعنی 1.91 فیصد کی چھلانگ لگا کر 75,261.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 451.75 پوائنٹس یعنی 2.02 فیصد بڑھ کر 22,850 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
آج کاروبار کے آغاز پر سینسیکس 988.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 74,835.49 پر کھلا اور خبر لکھنے تک، یہ 75,279.45 پوائنٹس کی بلند ترین سطح اور 74,762.84 پوائنٹس کی کم ترین سطح کے درمیان تھا۔ اسی طرح نفٹی بھی 296.25 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22,695.40 پوائنٹس پر کھلا اور 22,869.45 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا جبکہ اس کی اقل ترین سطح 22,695.40 پوائنٹس تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے جوابی اقدام نہ کرنے والے ممالک پر امریکی ٹیرف پر 90 دنوں تک عارضی روک لگا دی ہے۔ جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے خدشے میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کے درمیان سرمایہ کاری کا رجحان مضبوط ہوا ہے۔
ی