تلنگانہ

تلنگانہ کی دسویں یوم تاسیس، تلنگانہ بھر میں یوم تعلیم منایا گیا

ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں ان تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ان تقاریب کے ذریعہ گزشتہ 9 سال کے دوران تعلیم کے شعبہ میں لائی گئی تبدیلیوں اور اصلاحات سے واقف کروایاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی دسویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ریاست بھر میں منگل کو یوم تعلیم منایاگیا۔وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا کہ ترقی تعلیم سے ہوتی ہے۔ تعلیم سے خود اعتمادی بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

 تارک راما راو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ9سال کی ترقی میں ایک نیا تعلیمی انقلاب آیا ہے۔تلنگانہ حکومت پورے ملک کے لئے قابل تقلید کارنامے انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گاؤں اور ہمارا اسکول کے ساتھ بنیادی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 26 ہزار سکولوں کو نئی شکل دی گئی ہے۔ تارک راما راونے تلنگانہ کے دس سال کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اسی دوران ریاست بھر میں آج تقاریب منعقد کی گئیں جس میں وزراء ارکان اسمبلی ارکان کو نسل دیگر عوامی نمائندے اور اعلی عہدیدار شریک تھے۔

ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں ان تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ان تقاریب کے ذریعہ گزشتہ 9 سال کے دوران تعلیم کے شعبہ میں لائی گئی تبدیلیوں اور اصلاحات سے واقف کروایاگیا۔ مواضعات کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے داخلہ سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم چلانے ریالیوں کا اہتمام کیاگیا۔

اسکولوں میں قومی پرچم لہرایاگیا۔ ان تقاریب کے دوران سرکاری اسکولوں کے بچوں میں نصابی کتب اور نوٹ بکس تقسیم کئے گئے۔