حیدرآباد

تلنگانہ کابینہ کی توسیع، چیف منسٹر کا دورہ دہلی

ریونت ریڈی دو‘تین دن میں دہلی کا دورہ کریں گے جہاں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ان کی ملاقات ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل کابینہ کی توسیع کو مکمل کرنے کیلئے مساعی شروع کردی جائے گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کابینہ کی توسیع پر توجہ مرکوز کردی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے انتخابات قریب آرہے ہیں۔ ریونت ریڈی دو‘تین دن میں دہلی کا دورہ کریں گے جہاں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ان کی ملاقات ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل کابینہ کی توسیع کو مکمل کرنے کیلئے مساعی شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا جائے گا:ادھوٹھاکرے
رام مندر سے متعلق کانگریس کے خلاف وزیراعظم کا بیان اشتعال انگیز : جیون ریڈی

نظام آباد اور عادل آباد اضلاع کو اب تک کابینہ میں جگہ نہیں ملی ہے۔ ان اضلاع کو ترجیح دینے کا امکان ہے۔ مدن موہن راؤ اور سدرشن ریڈی نظام آباد سے کابینہ میں شمولیت کیلئے دوڑ میں ہیں، پارٹی کے سینئر لیڈر پریم ساگر راؤ اور وویک برادرس عادل آباد سے دوڑ میں شامل ہیں۔

 تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے بعد وزیراعلی کے طورپر ریونت ریڈی نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو اقتدار سنبھالاتھا۔ اسی دن اطلاعات تھیں کہ نظام آباد کے سابق وزیر سدرشن ریڈی کو کابینہ میں جگہ دی جائے گی لیکن انہیں جگہ نہیں دی گئی۔