جرائم و حادثات

اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری میں خوفناک سڑک حادثہ۔چار افراد ہلاک اور 9شدید زخمی

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر 9 شدید زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک اور دیگر 9 شدید زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا

یہ حادثہ ضلع کی مادیکی قومی شاہراہ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار، وین سے ٹکراگئی۔

ذرائع کے مطابق انکاپلی ضلع کے چوڑاورم سے تعلق رکھنے والے 9 افراد مندر کو درشن کے لئے جارہے تھے کہ کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا او ریہ حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ وین میں سوار تین مسافرین اور کار میں سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

زخمیوں کو علاج کے لئے راجہ مہیندراورم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔