تلنگانہ

تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ۔سب انسپکٹراور کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک

تفصئلاث کے مطابق پولیس ٹیم راجمندری سے ایک کیس کے سلسلہ میں حیدرآباد جا رہی تھی۔ وہ ایک پرائیویٹ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ضلع کے درگا پورم نیشنل ہائی وے کے قریب ان کی کار سڑک پر جا رہی ایک لاری کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جب کہ دو دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد


تفصئلاث کے مطابق پولیس ٹیم راجمندری سے ایک کیس کے سلسلہ میں حیدرآباد جا رہی تھی۔ وہ ایک پرائیویٹ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ضلع کے درگا پورم نیشنل ہائی وے کے قریب ان کی کار سڑک پر جا رہی ایک لاری کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار آلمور پولیس اسٹیشن کے ایس آئی ایم. اشوک اور کانسٹیبل آرمون بلیسن نے موقع پر ہی ہلاک ہوگیے جبکہ ایک اور کانسٹیبل سبرامنیم سوامی اور پرائیویٹ ڈرائیور رمیش شدید زخمی ہوگیے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔


حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کوداڑ ٹاؤن کے سی آئی شیوا شنکر اور دیگر پولیس ملازمین وہاں پر پہنچے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔