جرائم و حادثات

آوٹر رنگ پر خوفناک سڑک حادثہ ، کار اُلٹ جانے سے نوجوان کی موت

حادثہ کی اطلاع پر آدھی بٹلہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ابراہیم پٹنم اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

حیدرآباد:رنگا ریڈی ضلع کے بُوگُلوڑو کے قریب آؤٹر رنگ روڈ (ORR) پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بُوگُلوڑو کے قریب او آر آر کے ایگزٹ نمبر 12 پر ایک تیز رفتار کار اچانک بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

 اس حادثہ میں کار ڈرائیور دندگول تیروملیش  کار سے سڑک پر جا گرے اور سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

حادثہ کی اطلاع پر آدھی بٹلہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ابراہیم پٹنم اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ایک اور علیحدہ حادثہ میں ایل بی نگر کے کامینینی فلائی اوور پر ایک کار تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کار ڈرائیور کی حالت مشتبہ تھی اور شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے اس واقعہ کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔