تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹیٹ امتحان کاآغاز

تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ٹیچرس اہلیتی امتحان(ٹیٹ) 2024 کا پیرکو ریاست بھر میں آغاز ہوا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسکول ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ٹیچرس اہلیتی امتحان(ٹیٹ) 2024 کا پیرکو ریاست بھر میں آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام

پہلی مرتبہ یہ امتحان کمپیوٹر پر مبنی طریقہ کار کے ذریعہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔ٹیٹ امتحان 2 جون تک جاری رہے گا جس میں روزانہ دو سیشن ہوں گے۔

جاریہ سال 286,386 افراد نے اس امتحان کے لیے درخواستیں داخل کی ہیں جن میں 48,582 ان سروس اساتذہ بھی شامل ہیں۔

پہلے پیپر کے لیے 99,958 افراد نے درخواست داخل کی اور دوسرے پیپر کے لیے 186,428 افراد نے درخواست داخل کی۔

مجموعی طور پر 80 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جن میں میڑچل ملکاجگری ضلع میں سب سے زیادہ 25 مراکز شامل ہیں۔

رنگا ریڈی ضلع 17 مراکز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پولیس نے امتحانی مراکز پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

a3w
a3w