ایشیاء

تھائی لینڈ: بینکاک کے ایک بار میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افرادہلاک، 8 سنگین طور پر زخمی

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گزشتہ رات ایک بار میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے اور آٹھ لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے ملک کے وزیر اعظم انوتن چرن ویراکول نے یہ معلومات دیں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق آدھی رات کے ٹھیک بعد فائر بریگیڈ کو موقع پر بلایا گیا انہوں نے دیکھا کہ لوگ آگ کے شعلوں سے گھرے ہوئے بار کے مرکزی دروازے سے باہر بھاگ رہے تھے۔

بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گزشتہ رات ایک بار میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہوگئے اور آٹھ لوگ سنگین طور پر زخمی ہو گئے ملک کے وزیر اعظم انوتن چرن ویراکول نے یہ معلومات دیں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق آدھی رات کے ٹھیک بعد فائر بریگیڈ کو موقع پر بلایا گیا انہوں نے دیکھا کہ لوگ آگ کے شعلوں سے گھرے ہوئے بار کے مرکزی دروازے سے باہر بھاگ رہے تھے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ ڈرنکس اور لائیو میوزک کے لیے مشہور اس جگہ پر اسٹیج کے پاس لگی اور تیزی سے پھیل گئی، جس سے بجلی چلی گئی اور کمرہ دھوئیں سے بھر گیا۔ ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بار سے آگ کے شعلے نکلتے دکھ رہے ہیں اور لوگ باہر بھاگ رہے ہیں، کچھ لوگ چیخ رہے ہیں تو کچھ گر رہے ہیں۔

وزیر اعظم انوتن چرن ویراکول نے کہا کہ آگ لگنے کی سرکاری وجہ کا ابھی پتا لگایا جا رہا ہے۔

ایک ویڈیو سے لی گئی تصویر میں بار سے آگ کا گولا نکلتا دکھ رہا ہے۔ اس فوٹیج میں مرکزی دروازے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھ رہے ہیں اور لوگ جان بچانے کے لیے آگ کے بیچ سے بھاگ رہے ہیں۔ فائر فائٹرز آدھی رات کے ٹھیک بعد موقع پر پہنچے۔