امریکی بمبار طیاروں نے یمن کے حوثی باغیوں کے بنکروں کو نشانہ بنایا (ویڈو)
امریکی فوج نے جمعرات کو علی الصبح یمن کے حوثی باغیوں کے زیراستعمال زیرزمین بنکروں کو نشانہ بنانے کے لئے B2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔

دبئی (اے پی) امریکی فوج نے جمعرات کو علی الصبح یمن کے حوثی باغیوں کے زیراستعمال زیرزمین بنکروں کو نشانہ بنانے کے لئے B2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان حملوں کی وجہ سے کتنا نقصان ہوا۔ بہرحال اس سے پہلے حوثیوں کو نشانہ بنانے B2 اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے استعمال کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ حملہ برسوں سے جاری لڑائی میں پہلی بار کیا گیا اور فلائنگ وِنگ نے پہلی بار یمن میں مقامات کو نشانہ بنایا۔
غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے سلسلہ میں بحیرہ احمر کی راہداری میں گزشتہ کئی ماہ سے بحری جہازوں پر حملہ کرنے والے حوثیوں کے خلاف حملوں کا اعلان کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بطور انتباہ بمباری کی بات کہی تھی۔
انہوں نے اس حملہ کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ B2 بمبار طیاروں نے یمن کے حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں 5 زیرزمین ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے کے مقامات کو نشانہ بنایا۔
یہ حملہ ایران کے لئے بھی بالواسطہ وارننگ ہے جو حوثیوں کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے اور جس نے گزشتہ سال 2 مرتبہ بیالسٹک مزائل حملوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو جو ہماری پہنچ سے باہر رہنا چاہتے ہیں‘ نشانہ بنانے امریکہ کی صلاحیت کا یہ منفرد مظاہرہ تھا۔
Phour Source: @JasonMBrodsky