امریکہ و کینیڈا
امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو گالی دے ڈالی
بائیڈن دو طرفہ گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس موقع پر نتن یاہو نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کی بات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو نجی گفتگو کے دوران گالی دی ہے۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو سے نجی گفتگو کی اور اس دوران نتن کو ان کی ہٹ دھرم رویے پر تنگ آکر گالی دے ڈالی۔
رپورٹ کے مطابق بائیڈن دو طرفہ گفتگو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کو غزہ میں جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ اس موقع پر نتن یاہو نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی صدر کی بات مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا۔
سی این این کے مطابق امریکی صدر کہتے ہیں اسرائیل کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کی کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن نتن یاہو نے“جینا حرام کر رکھا ہے ”، اسے سمجھانا نا ممکن ہے، بہت ہوچکا،اب یہ معاملہ رکنا چاہیے۔