دہلیمہاراشٹرا
ٹرینڈنگ

ایودھیا کی مسجد کو پیغمبر اسلام ؐسے موسوم کیا جائے گا

ملک میں مساجد کی تنظیم آل انڈیا رابطہ مساجد نے فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے دھنی پور میں تعمیر کی جانے والی مجوزہ مسجد کو پیغمبر اسلام ؐ سے موسوم کرتے ہوئے ”محمد بن عبداللہ مسجد“ کا نام دیا جائے۔

ممبئی: ملک میں مساجد کی تنظیم آل انڈیا رابطہ مساجد نے فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش کے ضلع ایودھیا کے دھنی پور میں تعمیر کی جانے والی مجوزہ مسجد کو پیغمبر اسلام ؐ سے موسوم کرتے ہوئے ”محمد بن عبداللہ مسجد“ کا نام دیا جائے۔

متعلقہ خبریں
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ
الیکشن نہ لڑنے والا قائد راجستھان کا نیا چیف منسٹر ہوگا: بی جے پی ذرائع

رابطہ مساجدکی یہاں منعقدہ کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔ اس میں مختلف مسالک کے تمام سینئر علماء نے شرکت کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) لیڈر حاجی عرفات شیخ کی پہل پر یہ کانفرنس منعقد کی گئی۔

دھنی پور مسجد کا مقام صدیوں قدیم بابری مسجد سے تقریباً 22 کیلو میٹر دور ہے۔ یاد رہے کہ ایودھیا میں واقع بابری مسجد کو 6 دسمبر 1992کو شہید کردیا گیا تھا اور اس کے مقام پر اب رام مندر تعمیر کیا جارہا ہے جو عنقریب مکمل ہوجائے گا۔

شیخ نے بتایا کہ نومبر 2019کے اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ کی جانب سے مختص کردہ مقام پر تعمیر کی جانے والی نئی مسجد ہندوستان کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔

یہاں 9 ہزار مصلی بشمول 5 ہزار مرداور 4 ہزار خواتین بہ یک وقت نماز ادا کرسکیں گے۔

مسجد کے پورے کامپلکس اور اضافی اراضی ہمارے اپنے وسائل سے خریدی جارہی ہے جہاں طبی‘ تعلیمی اور سماجی سہولتیں بھی دستیاب رہیں گی۔