جرائم و حادثات
بائیک پھسل کر ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی،2 افرادہلاک
اس حادثہ کے نتیجہ میں دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا کہ موٹرسائیکل کے پھسل کرڈیوائیڈرسے ٹکراجانے کے نتیجہ میں یہ اموات ہوئیں۔

حیدرآباد: پرانا شہرحیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اورایک شدیدزخمی ہوگیا۔ان تینوں کی شناخت نہ ہوسکی جو پیر کی صبح بائیک پر جارہے تھے کہ بنڈلہ گوڑہ میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب ان کی بائیک سڑک پر پھسل گئی۔
اس حادثہ کے نتیجہ میں دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی جانچ سے پتہ چلا کہ موٹرسائیکل کے پھسل کرڈیوائیڈرسے ٹکراجانے کے نتیجہ میں یہ اموات ہوئیں۔لاشوں کو عثمانیہ اسپتال کے مردہ خا نہ میں محفوظ کروادیاگیا ہے۔