یوروپ

ترکی میں زلزلے کے نئے جھٹکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

ترک حکام نے پیر کو بتایا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوئے ہیں۔ ہاتے کے گورنر لوٹفو ساواس نے کہا کہ بہت سے لوگ مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انقرہ: شام اور ترکی کے سرحدی علاقوں میں پیر کو زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ترکی کے صوبہ ہاتے میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔ ترک اخبار ‘اسٹار’ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
مشرقی انڈونیشیا میں 6.4 شدت کا زلزلہ
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

قبل ازیں منگل کو ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ہیبر نے اطلاع دی تھی کہ زلزلے کے بعد کل چار افراد مردہ پائے گئے اور دو دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ترکی کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) نے پیر کو صوبہ حاطے میں تین منٹ کے وقفے پر 6.4 اور 5.8 شدت کے دو زلزلوں کی اطلاع دی تھی۔

 ترک حکام نے پیر کو بتایا تھا کہ زلزلے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور تقریباً 300 زخمی ہوئے ہیں۔ ہاتے کے گورنر لوٹفو ساواس نے کہا کہ بہت سے لوگ مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

a3w
a3w