بی جے پی نے کیجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔
نئی دہلی: دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا ہے۔
بی جے پی نے آج سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر جاری کیا جس میں مسٹر کیجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا گیا ہے۔
دہلی بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ یہ پوسٹر فلم جودھا اکبر کا ایڈیٹڈ پوسٹر ہے اور اس میں مسٹر کیجریوال کو شیش محل والا آپ۔ دائے اعظم بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بی جے پی نے بدھ کو فلم کا ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں مسٹر کیجریوال کو بڑا ٹھگ بتایا گیا ہے۔
اس سے قبل بی جے پی نے مسٹر کیجریوال کی فلم بھول بھولیا کا ایڈیٹڈ پوسٹر جاری کیا تھا جس میں مسٹر کیجریوال کو انتخابی ہندو بتایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔
یہاں کی تمام 70 سیٹوں پر 05 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ نتائج کا اعلان 08 فروری کو کیا جائے گا۔