تلنگانہ

پی جی میڈیکل طالبہ نے انجکشن لیتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی

اس نے خود انجکشن لیا تاہم انجکشن کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیاگیا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی چندرشیکھرنے کہاکہ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کے سینئر ڈاکٹرس کی ٹیم اس لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کے کاکتیہ میڈیکل کالج کے شعبہ انستھسیا سال اول کی طالبہ نے ڈیوٹی کے دوران انجکشن لیتے ہوئے ایم جی ایم اسپتال میں خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
پریتی کے خاندان کو10لاکھ روپے ایکس گریشیاء
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

اس نے خود انجکشن لیا تاہم انجکشن کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی۔اس کو علاج کے لئے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیاگیا۔اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وی چندرشیکھرنے کہاکہ اسپتال کے مختلف شعبہ جات کے سینئر ڈاکٹرس کی ٹیم اس لڑکی کی جان بچانے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑنے پر ا س کو حیدرآباد منتقل کرنے کا بھی منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس اسپتال کے ایک ڈاکٹر کی ہراسانی پر اس نے یہ انتہائی اقدام کرنے کی کوشش کی۔

اس نے کالج کے پرنسپل سے اس ڈاکٹر کے خلاف شکایت کی تھی جس نے ملزم کی کونسلنگ بھی کی تھی تاہم عہدیداروں نے دعوی کیا کہ صحت کے مسائل کے سبب اس طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی۔

a3w
a3w