شمالی بھارت

گاؤرکھشک بٹوبجرنگی کے بھائی کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی

پنچال نے ایک مشتبہ کی شناخت ارمان کے طورپر کی ہے جس کی جوس شاپ بابا منڈی کے قریب واقع ہے۔ پنچال نے پولیس کو بتایا کہ وہ چہارشنبہ کی رات بابا منڈی میں موجود تھا۔

فریدآباد: ہریانہ کے شہر فریدآباد کی بابا منڈی کے چاچا چوک میں نامعلوم افراد کے ایک گروپ نے گاؤ رکھشک بٹو بجرنگی کے بھائی مہیش پنچال پر کوئی آتش گیر مایع چھڑک کر مبینہ طورپر آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنچال 54 فیصد جھلس گیا اور ایک خانگی دواخانہ میں اس کا علاج جاری ہے۔ پنچال نے ایک مشتبہ کی شناخت ارمان کے طورپر کی ہے جس کی جوس شاپ بابا منڈی کے قریب واقع ہے۔ پنچال نے پولیس کو بتایا کہ وہ چہارشنبہ کی رات بابا منڈی میں موجود تھا۔

 ایک کار سے 5-6 لوگ اترے اور اسے مارنے پیٹنے لگے۔ ایک نے کوئی مایع نکالا اور مجھ پر پھینک کر آگ لگادی۔ میں نے خود کو بچانے کے لئے نالے میں چھلانگ لگادی۔ میں گھر چلاگیا جہاں سے میرا بھائی راج کمار عرف بٹو بجرنگی مجھے بی کے گورنمنٹ ہاسپٹل لے گیا۔

 گاؤرکھشک بجرنگ فورس کے صدر بٹو بجرنگی کو نوح تشدد کے سلسلہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن اسے بعد میں ضمانت مل گئی تھی۔ فریدآباد پولیس کے ترجمان صوبے سنگھ نے بتایا کہ کرائم برانچ اور پولیس ٹیمیں معاملہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔