شمالی بھارت

اسرائیلی فوج کی بربریت، بیمار ماں کیلئے پانی لانے جانے والے معصوم بچہ کی شہادت

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں 13 سالہ بچے کو اسرائیلی فوج نے موت کی نیند سلا دیا۔

رملہ (یو این آئی) غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے، ایک اور افسوسناک واقعے میں 13 سالہ بچے کو اسرائیلی فوج نے موت کی نیند سلا دیا۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں سے انسان سوز سلوک کے شواہد سامنے آگئے
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، بائیں بازو جماعتوں کا 7 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی فوج نے 13 سالہ بچے شامل برکتہ کو بھی شہید کردیا، جو اپنی والدہ کیلئے پانی لینے جارہا تھا کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بن گیا۔

شہید ہونے والے شامل برکتہ کی تصاویر اور کہانی فلسطینی صحافی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شامل برکتہ نامی 13 سالہ بچہ، اپنی والدہ رانیہ اور جڑواں بھائی جبرائیل کے ساتھ خان یونس میں اپنے گھر سے محروم ہوا تھا۔

معصوم بچہ اپنی بیمار والدہ کی مدد کے لئے جارہا تھا مگر دوبارہ زندہ واپس نہ لوٹ سکا، اسرائیلی بمباری کے دوران خان یونس کے مشرق میں سڑک پر ایک گاڑی پر حملے میں بچہ موت کی نیند سو گیا۔

فلسطینی صحافی کے مطابق شہید شامل برکتہ کی شہادت کے بعد رانیہ اور جبرائیل ابھی تک اس صدمے میں ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 42 ہزار 227 افراد شہید اور 98 ہزار 464 زخمی ہوچکے ہیں۔