تلنگانہ
تلنگانہ کے سابق وزیرای راجندر کی کار کی تلاشی
تلنگانہ کے سابق وزیرو بی جے پی کے سینئر لیڈرای راجندر کی کار کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں اورپولیس نے تلاشی لی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو بی جے پی کے سینئر لیڈرای راجندر کی کار کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں اورپولیس نے تلاشی لی۔
ذرائع کے مطابق راجندرگجویل اسمبلی حلقہ جہاں سے وہ امیدوار ہیں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے پرگناپور سے ناچارم جارہے تھے کہ ان کی کار کو بیگم پیٹ علاقہ کی چیک پوسٹ کے قریب روک کر انتخابی عہدیداروں اورپولیس نے اس کی تلاشی لی۔
جس کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ای راجندر نے پولیس سے اس تلاشی کے دوران مکمل تعاون کیا۔