امریکہ و کینیڈا

فحش اداکارہ کو رقم دینے کا کیس، ڈونالڈ ٹرمپ کوملی بڑی راحت

سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ ان کے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کوچپ رہنے کے لئے رقم ادا کی گئی تھی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فحش اداکارہ کو خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
بھاری رقومات کی نقد معاملت میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نئی تاریخ دینے کا مطلب ہے کہ جسٹس جوآن مرچن 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران ریپبلکن صدارتی امیدوار کی سزا سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مختص کی گئی تھی۔

سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ ان کے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ جنسی تعلقات تھے اور انہیں چھپانے کے لیے 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کوچپ رہنے کے لئے رقم ادا کی گئی تھی۔

اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ سے فوجداری مقدمات میں سابق امریکی صدر ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ مل گیا، سپریم کورٹ کے 6 ججوں نے ٹرمپ کے حق میں 3 ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔

سابق صدر ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت کی بڑی فتح قرار دیا۔ امریکی صدر بائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آج خطرناک مثال قائم کی۔