قانونی مشاورتی کالم

بھاری رقومات کی نقد معاملت میں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے

آپ نے لکھا ہے کہ صرف چٹھیوں کی اساس پر کاروبار ہوتا ہے۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی آپ سے کچھ ماہ نقد کی اساس پر کروڑوں روپیوں کا اسٹیل خریدتی رہی۔

جواب:- آپ آئرن اینڈ اسٹیل کی تجارت کرتے ہیں۔ بڑرے بڑے کارخانوں کو آپ کا اسٹیل سپلائی ہوتا ہے علاوہ ازیں کنسٹرکشن میں بھی آپ کا اسٹیل استعمال ہوتا ہے آپ تو کچھ بلز کے ذریعہ مال فروخت کرتے ہیں لیکن زیادہ تر کاروبار کی اساس نقد رسومات پر ہوتی ہے جس کا نہ تو کوئی بل ہی دیا جاتا ہے اور نہ ہی جس پر GST ادا ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
ایک مکان کے کرایہ میں دوسرا مکان
سالگرہ تقریب میں پہنچ کر ہنگامہ آرائی، 4 زنخے گرفتار

آپ نے لکھا ہے کہ صرف چٹھیوں کی اساس پر کاروبار ہوتا ہے۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی آپ سے کچھ ماہ نقد کی اساس پر کروڑوں روپیوں کا اسٹیل خریدتی رہی۔

رفتہ رفتہ بھروسہ بڑھتا گیا اور بات چٹھیوں پر آگئی۔ وہ بھی چند ماہ چلتا رہا اور کاروبار خوب ترقی کرتا رہا اور تعلقات بہت اچھے رہے۔

پھر ایک بہت بڑا آرڈر 30 دنوں کے وعدہ پر دیدیا گیا جس کی رقم کئی کروڑ روپیہ ہے۔ کمپنی نے ادائیگی بند کردی۔ یہ بہت بڑی بلڈرس لابی ہے۔

آپ نے کہا ہے کہ آپ کو اب امید باقی نہیں کہ آپ کی رقم لوٹائی جائے گی۔ کیوں کہ جب بھی فون کیا جائے کوئی جواب نہیں ملتا۔

آپ نے اپنی رقومات کی واپسی کیلئے کوئی قانونی راستہ تلاش کیا ہے۔

آپ نہ تو عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں اور نہ ہی پولیس میں کوئی شکایت کرسکتے ہیں کیوں کہ ایسی صورت میں آپ کو دونوں جانب سے یعنی GSTاور انکم ٹیکس کی جانب سے دبوچا جائے گا اور جس قدر رقم واپس آنی ہے اس کے بالمقابل کئی گنا رقم بطورِ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا بہتری اسی میں ہے کہ خاموش رہیے۔

a3w
a3w